کامن ویلتھ گیمز؛ ریسلر علی اسد نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 اگست 2022
—فوٹو

—فوٹو

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے علی اسد نے نیوزی لینڈ کے ریسلر کو 55 سیکنڈز میں شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

اسد علی نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو 11-0 سے شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔

مزیدپڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ریسلر شریف طاہر کی فائنل تک رسائی

خیال رہے کہ اسی کیٹیگری کے فائنل میں بھارت کے ریسلر روی نے نائیجیریا کے کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔