- درجہ بندی کرنے کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 48 ہوگئیں، 70 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد: پاکستان نے غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں ایک پانچ سالہ بچی سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دفتر خارجہ (ایف او) کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جارحیت کا تازہ ترین سلسلہ ’بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے اور تل ابیب بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف مظالم، غیر قانونی اقدامات اور طاقت کا اندھا دھند استعمال کررہا ہے۔
مزیدپڑھیں: اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید
دفتر خارجہ کی جانب سے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل پر زور دے کہ تل ابیب ’طاقت کے بے دریغ استعمال اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں‘ کو فوری طور پر بند کرے اور مزید کہا کہ جارحیت کو فوری طور پر روکنا ’لازمی‘ ہے۔
وزیراعظم کا اظہار مذمت
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ پر تل ابیب کے فضائی حملے کو ’اسرائیلی دہشت گردی‘ قرار دی ہے۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اگر ظلم کا کوئی چہرہ ہوتا تو یہ اسرائیل ہی ہوتا جس نے نتائج کی پرواہ کیے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔
Martyrdom of 10 Palestinians including 5-year-old girl in Gaza is latest act of Israeli terrorism.If impunity & barbarism had a face, it would have been that of Israel, which has targeted Palestinians without any care for consequences.Pakistan strongly condemns Israeli airstrikes
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 6, 2022
عمران خان کا اظہار مذمت
علاوہ ازیں پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بھی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی طاقتوں سے اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Israeli forces again launched air strikes against besieged Palestinians, incl children,in Gaza, violating all int laws. Israel is trying to use its massive mly power to subjugate the Palestinian ppl & eliminate those who stand up for their rights & for end to Israeli occupation
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 6, 2022
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔