کیوبا میں تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینکر پر آسمانی بجلی گرگئی، 1 ہلاک، 121 زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 7 اگست 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

ہوانا: کیوبا میں آسمانی بجلی تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینکر پر گرنے سے خوفناک آتشزدگی ہوئی جس میں سیکڑوں افراد زخمی جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیریبین ملک کیوبا میں آتشزدگی کا خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

کیوبن حکام کا کہنا ہے کہ مٹنزاز نامی شہر میں موجود تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینکر پر آسمانی بجلی گرنے کے بعد ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے ٹینکر میں چار دھماکے ہوئے جس کی زد میں آکر 121 افراد جھلس گئے جب کہ ریسکیو آپریشن کرنے والے 17 فائر فائٹرز لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی حکام کا کہنا ہے کہ غیر شناخت شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق اتنی شدید ہے کہ دو روز سے قابو پانے کی کوشش جاری ہے اس کے باوجود آگ کی شدت میں کمی نہیں آرہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔