مداح کی اچانک آمد پرشاہ رخ خان پریشان

ویب ڈیسک  پير 8 اگست 2022
آریان خان نے والد کو بحفاظت گاڑی تک پہنچایا:فوٹو:سوشل میڈیا

آریان خان نے والد کو بحفاظت گاڑی تک پہنچایا:فوٹو:سوشل میڈیا

 ممبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان اپنے ایک مداح کی اچانک آمد پرپریشانی کا شکار ہوگئے۔

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو بیرون ملک سے ممبئی واپسی پرغیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان بیرون ملک شوٹنگ سے واپس ممبئی ائیرپورٹ پہنچے۔شاہ رخ خان ممبئی اپنے بیٹوں آریان خان اورابرام خان  کے ساتھ جیسے ہی ممبئی ائیرپورٹ سے باہر نکلے ایک مداح نے اچانک ان کا ہاتھ زبردستی پکڑ لیا اورسلیفی بنانے کی کوشش کی۔

https://twitter.com/viralbhayani77/status/1556296883219283968?s=20&t=lfKvRYp01Dt1U0PSNyJiJA

شاہ رخ خان مداح کی اچانک آمد سے گھبرا گئے۔ ایسے میں آریان اپنے والد کی مدد کو آگے بڑھے اوران کا بازوپکڑ گاڑی تک لے گئے۔ آریان  خان نے یقینی بنایا کہ کوئی دوسرا شخص شاہ رخ خان تک نہ پہنچ سکے۔ شاہ رخ کے گھبرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔