- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
پنجاب حکومت کا 25 مئی کے پرتشدد واقعات پر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے 25 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کر لیا جس کا نوٹی فکیشن آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کی قیادت نے اہم فیصلوں کی منظوری دی ہے جس میں 25 مئی کو پیش آنے والے تشدد کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ میں اعلی سطح کی مشاورت ہوئی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اس ضمن میں کمیٹی قائم کریں گے جو عدالتی فیصلے کی آڑ میں سردار دوست مزاری کے قانون سے تجاوز اقدامات کا جائزہ لے گی۔ عطا اللہ تارڑ اور رانا ثنا اللہ کو بھی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہفتے میں ایس آئی ٹی اپنی تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور ایس آئی ٹی ان رہنماؤں کو طلب کرسکتی ہے، ایس آئی ٹی کے ٹی او آرز میں تشدد میں ملوث پولیس افسران کے بارے میں نشاندہی کرنا ہوگی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے میں پولیس کو ایوان میں اتارنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مشاورت میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر، اعجاز چوہدری، مسرت جمشید چیمہ، مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ، معظم جتوئی، حسان خاور اور فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔