پی ٹی آئی نے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا

جلسہ اسلام آباد کے بجائے لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں کیا جائے گا


ویب ڈیسک August 08, 2022
(فوٹو : فائل)

PARIS: تحریک انصاف نے 13 اگست کو اسلام آباد میں اعلان کردہ جلسے کا مقام تبدیل کرکے لاہور میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کے اعلان کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جلسہ راولپنڈی یا لاہور میں کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

پارٹی چیئرمین عمران خان نے جلسے کا مقام اسلام آباد سے لاہور تبدیل کرنے کی منظوری جس کے بعد طے پایا کہ 13 اگست کا جلسہ لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں انتظامیہ کی ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر کیا گیا۔

دوسری جانب شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ 13 اگست کی رات کو جشن آزادی کا روایتی جلسہ لال حویلی راولپنڈی کے باہر منعقد ہو گا، 12 بجکر 1 منٹ پر آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا اور عمران خان کی تقریر بھی اسکرین پر دکھائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں