روس نے ایرانی سیٹلائٹ خلا میں پہنچا دیا؛ یوکرین کی جاسوسی بھی کرے گا

ویب ڈیسک  منگل 9 اگست 2022
روس نے یہ سٹیلائٹ ایران کے لیے تیار کیا ہے، فوٹو: ٹوئٹر

روس نے یہ سٹیلائٹ ایران کے لیے تیار کیا ہے، فوٹو: ٹوئٹر

 ماسکو: روس نے کامیابی کے ساتھ ایران کے لیے تیار کردہ جاسوس سیٹلائٹ لانچ کر دیا اور معینہ مدت کے لیے یوکرین کی جاسوسی کے لیے خود استعمال کرے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے ’’خیام‘‘ نامی سیٹلائٹ کے مدار میں داخل ہونے کی تصدیق کردی۔ قازقستان کے قریب سے سٹیلائٹ کو سویوز-2.1b راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔

یہ سٹیلائٹ روس نے ایران کے لیے تیار کیا ہے تاہم ابھی اس کا کنٹرول روس کے پاس ہی ہے اور سٹیلائٹ کی ایران کی حوالگی میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں اور اس دوران یہ سٹیلائٹ روس یوکرین کی جاسوسی کے لیے خود استعمال کرسکتا ہے۔

دوسری جانب ایران کی خلائی ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ’’خیام‘‘ سیٹلائٹ کا کنٹرول خلا میں پہنچنے کے دس دن کے اندر اندر حاصل کرلے گا۔

Putin meet with iran leaders

قبل ازیں ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ خیام سٹیلالئٹ کا مقصد ملک کی سرحدوں کی نگرانی، زرعی پیداوار کو بڑھانا اور آبی وسائل اور قدرتی آفات کی نگرانی کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ تہران میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔