برطانیہ کا 10سال سے کم عمر بچوں کو پولیو بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 9 اگست 2022
بوسٹر خوراکوں کے متعلق اعلان کل بروز بدھ متوقع ہے

بوسٹر خوراکوں کے متعلق اعلان کل بروز بدھ متوقع ہے

لندن: برطانیہ میں 1970 کے بعد پہلی بار پولیو کی وباء کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر 10 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بوسٹر خوراکوں کے متعلق اعلان کل بروز بدھ متوقع ہے۔

برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی گریٹر لندن میں بوسٹر خوراکیں لگانے کی منصوبہ سازی کر رہی ہے۔ نیشنل ہیلتھ سروسز  نے ڈاکٹروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مریضوں میں فالج کی علامات کے حوالے سے ہوشیار رہیں۔

ابھی تک کسی مریض میں پولیو کے کیس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن نکاسی سے جمع کیے گئے وائرس کے نمونوں کی مقدار سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک فرد سے دوسرے کو منتقل ہورہا ہے۔

عوامی صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ اس وائرس کو ابتداء میں ہی قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ عمل حفاظتی ہے لیکن یہ ایک خطرناک وائرس ہے۔ یہ فالج کا سبب ہوسکتا ہے اور مہلک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

برطانیہ مسلسل لندن اور گلاسگو میں وائرس کے لیے نکاسی کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔ یہ وائرس مرکزی اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے اور ان خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے جو پٹھوں کو قابو کرتے ہیں۔نتیجتاً ہاتھ پیر کمزور ہوتے ہیں اور ان کا استعمال کم ہوجاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔