ملک میں کورونا کی شرح 264 فیصد ہوگئی 153 مریضوں کی حالت نازک

ملک کے تمام شہروں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی


ویب ڈیسک August 10, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13ہزار 325 ٹیسٹ کیے گئے، (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی شرح معمولی اضافے کے بعد 2.64 ہو گئی جب کہ وبا سے متاثرہ 153 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13ہزار 325 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 352 افراد کے نتائج مثبت آئے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی۔

این آئی ایچ کی جانب سے مختلف شہروں میں ریکارڈ کی گئی کورونا وائرس کی شرح اور دیگر اعداد شمار کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 227 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 23 کے نتائج مثبت آئے اور شرح 10.13 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 652 کیسز میں سے 50 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے پر شرح 7.67 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 2754 کیسز میں سے 137 مثبت آئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں شرح 4.97 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ مظفر آباد میں 23 کیسز میں سے 1 مثبت آیا اور شرح 4.35 فی صد ریکارڈ ہوئی جب کہ ملتان میں 141 کیسز میں سے 3 مثبت آنے پر شرح 2.13 فی صد رہی۔

کراچی میں 3566 کیسز میں سے 54 ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آئے اور شرح 1.51 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ حیدر آباد میں 60 میں سے 1 ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 1.67 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ راولپنڈی میں 1327 ٹیسٹوں میں سے 11 مثبت آنے پر شرح 0.83 فی صد رہی جب کہ گلگت میں 194 کیسز میں سے 1 کا نتیجہ مثبت آنے پر شرح 0.52 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں