ادارے ہماری جان ہیں، ہم سب پر اداروں کا احترام لازم ہے، شہباز گل

ویب ڈیسک  بدھ 10 اگست 2022
میں نے اپنی فوج سے پیار کرنے والا بیان دیا ، میں نے کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی، رہنما پی ٹی آئی

میں نے اپنی فوج سے پیار کرنے والا بیان دیا ، میں نے کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی، رہنما پی ٹی آئی

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ادارے ہماری جان ہیں۔

شہباز گل کو پولیس نے بغاوت کے کیس میں اسلام آباد میں عدالت میں پیش کیا، جہاں انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

عدالت میں پیش کیے جانے کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ اداروں کے خلاف بیان دینا آپ کی پارٹی پالیسی تھی؟ جس پر شہباز گل نے جواب دیا کہ ادارے ہماری جان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت کے باہر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو، میرا بیان ایک محب وطن کا بیان ہے۔ اپنی فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے۔ میں نے کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بیوروکریسی کے افسران جو غلط بات کررہے ہیں، میں نے ان کے بارے میں بات کی تھی۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ ‏یہ سیاسی مقدمہ ہے سب سیاسی انتقام کے تحت کیا جا رہا ہے۔ فوج مقدس ترین ادارہ ہے، ہم سب پر اداروں کا احترام لازم ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔