اسلام آباد ائیرپورٹ پر قطر سے آنے والے دو غیر ملکیوں سے منشیات برآمد

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 10 اگست 2022
اواڈیگو ایڈوین اور اورہ الیاس کے پیٹ سے 173 کوکین بھرے کیپسول نکالے گئے۔

اواڈیگو ایڈوین اور اورہ الیاس کے پیٹ سے 173 کوکین بھرے کیپسول نکالے گئے۔

اے این ایف نے نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرکے کوکین بھرےاڑھائی کلو گرام سے زائد کیسپول برآمد کرلیے۔

حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس کی اطلاع پر نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے والے 2 نائیجیرین باشندوں اواڈیگو ایڈوین اور اورہ الیاس کو روک کر چیک کیا گیا تو ان کے پیٹ میں کیپسولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر انھیں ہسپتال منتقل کرکے 173 کوکین بھرے کیپسول نکالے گئے۔

کیپسولز کا مجموعی وزن 2 کلو 9 سو 26 گرام بنتا ہے ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔