ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید

ویب ڈیسک  بدھ 10 اگست 2022
حکومت کچھ ڈیلیور نہیں کرسکی،شیخ رشید:فوٹو:فائل

حکومت کچھ ڈیلیور نہیں کرسکی،شیخ رشید:فوٹو:فائل

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مائنس ون مائنس آل ہوگا سب گھر جائیں گے۔

شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکومت کی نہ سیاسی شکل  ہے اور نہ سیاسی عقل ہے۔یہ کچھ ڈیلیور نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقتدار میں ہوں تو اداروں کے گیت گاتے ہیں۔ مائنس ون نہیں پھر مائنس آل ہوگا سب گھر جائیں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 12 اگست کو 3 بچجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور13 اگست رات 11 بجے جلسے سے خطاب کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔