ملتان کے نشتر اسپتال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک  بدھ 10 اگست 2022
عبدالرحمٰن نشتر اسپتال  میں اپنے دوست کے پاس رُکا ہوا تھا  (فوٹو فائل)

عبدالرحمٰن نشتر اسپتال میں اپنے دوست کے پاس رُکا ہوا تھا (فوٹو فائل)

ملتان: نشتر اسپتال کے بھٹہ ہال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے اپنے ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال میں خودکشی کرنے والے ڈاکٹر عبدالرحمٰن کا تعلق صومالیہ سے تھا، جس نے ہاسٹل کے واش روم میں خود کو چھری مار کر خودکشی کرلی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عبدالرحمٰن نشتر اسپتال میں اپنے دوست کے پاس رُکا ہوا تھا اور ایف سی پی ایس (فیلو آف کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان) کے امتحان کی تیاری کررہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔