پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

ویب ڈیسک  بدھ 10 اگست 2022
کاروباری سرگرمیاں رات دیر تک جاری رہ سکیں گی۔ (فوٹو فائل)

کاروباری سرگرمیاں رات دیر تک جاری رہ سکیں گی۔ (فوٹو فائل)

 لاہور: پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی، جس کے بعد مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں رات دیر تک جاری رہ سکیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تاجروں کی جانب سے دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کئی ماہ سے کیا جا رہا تھا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مقررہ وقت پر دکانیں بند کرنے کا حکم نامہ معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ علاوہ ازیں فیصلے کے مطابق کاروباری سرگرمیاں اب اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تاجر برادری کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انچارج شکایت سیل ناصر سلمان کی موجودگی میں فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تاجر رات گئے تک کاروبار کرسکیں گے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے سیکرٹری انڈسٹری کو نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی بھی ہدایت کی جب کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات سے متعلق آگاہ کردیاگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔