سونے کی قیمت کئی ہزار روپے کم ہوگئی

اسٹاف رپورٹر  پير 15 اگست 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 کراچی: عالمی مارکیٹ کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کی کمی سے 1775 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4300 روپے اور 3686 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 34 ہزار 200 اور فی 10 گرام قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 15 ہزار 55 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے گھٹ کر 1540 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.14 روپے گھٹ کر 1320.30 روپے کی سطح پر آگئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔