لڑکی نے اپنی محبت ثابت کرنے کے لیے ایڈز زدہ محبوب کا خون لگوا لیا

15 سالہ بھارتی لڑکی نے اپنی وفا کے اظہار میں محبوب کے متاثرہ خون سے خود کو متاثر کرلیا


ویب ڈیسک August 11, 2022
بھارتی لڑکی نےجذبات میں آکر اپنے ایڈززدہ محبوب کا خون سرنج میں بھر کر اپنے بدن تک منتقل کیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD/KARACHI: بھارت میں 15 سالہ لڑکی نے محبت ثابت کرنے کے لیے محبوب کے ایچ آئی وی پازیٹو والے خون سے بھرے انجکشن کو اپنے جسم میں لگوالیا، اس کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے ضلع ساول کوچی سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکی نے فیس بک پر ایک لڑکے سے دوستی کی جو ستدولا علاقے کا رہائشی تھا۔ وہ تین برس سے ملتے رہے ہیں اس دوران لڑکی کی محبت جنون میں بدل گئی۔ لڑکی نے بہت مرتبہ اپنے محبوب کے ساتھ جانے کی کوشش بھی کی لیکن والدین اسے کسی طرح دوبارہ گھر لے آئے۔

اس کے بعد لڑکی نے ایک شدت بھرا قدم اٹھایا اور اس نے ایڈز کے شکار نوجوان سے سرنج میں خون بھرا اور اسے اپنے بدن میں منتقل کرلیا۔ اس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور اس کے محبوب کو گرفتار کرلیا۔

لڑکی اب ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے اور اس پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ دوسری جانب لڑکی کے اہلِ خانہ نے لڑکے پر مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسی دوران یہ خبر میڈیا اور سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی اور ایک نئی بحث چھڑ گئی جس میں عوام نے ملا جلاردِ عمل ظاہر کیا ہے۔ ایک جانب تو عوام نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے تو دوسری جانب لوگوں نے مذاق اڑاتے ہوئے خاکے اور میمز بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں