ویڈیو؛ اماراتی صدر کی تعریف کرتے ہوئے سعودی تاجر کی اچانک موت

ویب ڈیسک  بدھ 10 اگست 2022
محمد القحطانی، مصر میں عرب-افریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، [فائل-فوٹو]

محمد القحطانی، مصر میں عرب-افریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، [فائل-فوٹو]

قاہرہ: مصر میں ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے سعودی تاجر محمد القحطانی اچانک بیہوش ہوگئے اور گرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہلاک ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق محمد القحطانی، جو مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات میں مقیم تھے، پیر کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب افریقی کانفرنس میں تقریر کر رہے تھے کہ اچانک بیہوش ہوکے پیچھے کی طرف گر پڑے۔

القحطانی السلام ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ کے چیئرمین تھے اور خیر سگالی سفیر کے طور پر کئی اعزازی عہدوں پر فائز رہے۔

محمد القحطانی اپنی موت سے قبل متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کی انسانیت اور امن پسندی کے علمبردار کے طور پر تعریف کررہے تھے۔ سعودی تاجر کی اچانک موت کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔