’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 11 اگست 2022
 ہےفلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں  گے(اسکرین شاٹ)

ہےفلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے(اسکرین شاٹ)

کراچی:  ایپک ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ کے ساتھ اس کا ٹیزر پوسٹر جاری کردیا گیا۔

شائقین ِ فلم کی انتظار کی گھڑیا ں ختم پاکستان کی شہرہ آفاق پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا ری میک ورژن ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کم سے کم چار سال کے انتظار کے بعد بالآخر ریلیز ہونے والا ہے۔


فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے گزشتہ روز  اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ  فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ  یہ فلم 1979 کی سلطان راہی اور مصطفٰی قریشی کی  مشہورِ زمانہ فلم کا ری میک ہے فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، عمائمہ ملک اور علی عظمت مرکزی کردار ادا کر تے نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔