میرا خاندان امیر نہیں تھا ہم بےگھر ہونے والے تھے عامر خان

اُن لوگوں میں سے نہیں جو منہ میں چاندی کا چمچہ لے کر پیدا ہوتے ہیں


ویب ڈیسک August 11, 2022
عامر خان کے والد طاہر حسین فلم پروڈیوسر تھے(فائل فوٹو)

NEW DELHI: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان پر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ وہ اور ان کا خاندان بےگھر ہونے والا تھا۔

سپر اسٹار عامر خان ان دنوں اپنی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی پروموشن میں مصروف ہیں، ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کئی ایسے رازوں سے پردہ اُٹھایا ہے جنہیں جان کر سب ہی حیران رہ گئے۔


انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ میرا خاندان امیر نہیں تھا، میں منہ میں چاندی کا چمچہ لے کر پیدا نہیں ہوا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے والد صاحب پروڈیوسر تو تھے مگر اچھے بزنس مین نہیں تھے، وہ اچھی فلمیں بناتے تھے مگر ہمیشہ پیسے گنواتے تھے۔

عامر خان نے بتایا کہ 'میرے والد صاحب بہت قرض دار تھے، ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ہمارا خاندان تقریباً بے گھر ہونے ہی والا تھا'۔

اُن کا کہنا تھا کہ دوسری طرف میرا بچپن بڑا خوشگوار تھا، مشکل وقت کے باوجود میرے والد نے بہت جدوجہد کی۔







 



 



 



View this post on Instagram


 


 

A post shared by Aamir Khan Productions (@aamirkhanproductions)



یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں عامر خان نے اپنے ماضی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کے پاس اکثر اسکول فیس کے پیسے نہیں ہوتے تھے، یہی وجہ ہے ہمیں اسکول اسمبلی میں ذلت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں