اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملزمان کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 11, 2022
فوٹو : ایکسپریس نیوز

اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے منشیات کیپسولوں میں بھر کر پیٹ میں چھپا رکھی تھی۔

حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ممالک جانے والی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ دوحہ جانے والے ملزم کاشف کو مشکوک جان کر چیک کیا گیا تو اسکے پیٹ سے 102 آئس بھرے کیپسولوں سے چھ سو گرام آئس جبکہ دبئی جانے والے گل نبی نامی ملزم سے 125 ہیروئن بھرے کیپسولوں سے 8 سو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔

ملزمان کو گرفتار کرکے انکے کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے