پی ٹی آئی کے مزید کارکنوں کا فوج مخالف مہم کا حصہ بننے کا اعتراف

ویب ڈیسک  جمعرات 11 اگست 2022
گوجرانوالہ کی سیدہ طیبہ بخاری نے بھی پارٹی قیادت کے بیانیے سے لاتعلقی ظاہر کر دی

گوجرانوالہ کی سیدہ طیبہ بخاری نے بھی پارٹی قیادت کے بیانیے سے لاتعلقی ظاہر کر دی

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مزید کارکنوں نے فوج مخالف مہم کا حصہ بننے کا اعتراف کرلیا۔

گوجرانوالہ کی سیدہ طیبہ بخاری نے بھی پارٹی قیادت کے بیانیے سے لاتعلقی ظاہر کر دی۔ ٹویٹر پر مارخور میڈیا نیٹ ورک پیج بنانے والی سیدہ طیبہ بخاری نے غلطی سے فوج مخالف پوسٹ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے بارے میں غلط پوسٹ شئیر کرنے پر معذرت کرتی ہوں آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی مہم بھارت سے بھی چلائی گئی، جے آئی ٹی رپورٹ

پتوکی سے تعلق رکھنے والے محمد اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر فوج مخالف پوسٹ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسی کوئی پوسٹ نہیں کروں جس سے نفرت پھیلے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔