ایران میں جعلی جانی ڈیپ کے چرچے ویڈیو وائرل

جانی ڈیپ کے ہم شکل کی ویڈیو نے ایران میں کھلبلی مچا دی


ویب ڈیسک August 11, 2022
اس شخص کا نام امین محمود بور ثالث ہے جو ایران کے مالیاتی شعبے میں کام کرتا ہے(فوٹو : ٹوئٹر)

جعلی جانی ڈیپ کی عاشورہ کی مجالس میں شرکت، ایرانی عہدیدار بھی دھوکا کھا گئے۔

العریبیہ اُردو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایران میں عاشورہ کی مجالس میں شرکت کرنے والے جانی ڈیپ کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے تہلکہ مچا دیا ہے، ایرانی عہدیدار بھی اس شخص کو دیکھ کر دھوکا کھا گئے اور اسے اصلی جانی ڈیپ سمجھ بیٹھے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ایران کے نائب صدر مخبر دیزفولی اور وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کی جانب سے امریکی اداکار کو اسلام قبول کرنے اور مجالس عزا میں شرکت پر مبارکباد دی گئی۔

لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ جن پلیٹ فارمز نے مبارک باد کے پیغام اور تصاویر شائع کی ہیں وہ ایرانی حکام سے منسوب ہیں تاہم سرکاری طور پر ان کا کوئی تعلق نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ ہالی ووڈ کے دو مشہور اداکار جانی ڈیپ اور برائن کرینسٹن نے عاشورہ کی مجالس میں شرکت کی جبکہ کچھ مقامی میڈیا نے بھی ان ویڈیوز کو نشر کیا۔




تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ اس شخص کا نام "امین محمود بور ثالث" جو ایران کے مالیاتی شعبے میں کام کرتا ہے اور شمال مغربی ایران کے شہر تبریز میں پیدا ہوا تھا جس نے جانی ڈیپ کا ہم شکل بننے کوشش کی اور ڈیپ جیسی خدوخال ہونے کے باعث مشہور ہوا جبکہ امین ثالث ماڈلنگ بھی کرتا ہے اور لوگ دھوکا کھا کر اسے اصلی جانی ڈیپ سمجھ بیٹھتے ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں