مقبوضہ کشمیر کے عظیم رہنما شیخ عبد العزیز شہید کی 14 ویں برسی منائی گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 11 اگست 2022
بھارتی فوجیوں نے شیح عبدالعزیز کو11اگست 2008کو اس وقت گولیاں مارکر شہیدکردیا تھا

بھارتی فوجیوں نے شیح عبدالعزیز کو11اگست 2008کو اس وقت گولیاں مارکر شہیدکردیا تھا

 سری نگر: تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما شیخ عبد العزیز شہید کی 14 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

بھارتی فوجیوں نے شیح عبدالعزیز کو11اگست 2008کو اس وقت گولیاں مارکر شہیدکردیا تھا جب وہ جموں کے ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے وادی کشمیرکی اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے آزادکشمیرکی طرف مارچ کی قیادت کررہے تھے۔

شہید شیخ عبد العزیز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریاست کے کے دونوں اطراف بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر برہان وانی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نمائندوں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مظاہرین نے کہا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، اقوام متحدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرے اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے، بھارتی جیلوں میں قید کشمیری رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔