- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
شمالی وزیرستان میں دھرنا ختم کرانے کیلیے حکومتی جرگہ تشکیل
پشاور: وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان میں جاری دھرنا ختم کرانے کے لیے جرگہ تشکیل دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت دفاع کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق جرگے میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو نمائندگی حاصل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق جرگے کی تشکیل میں خیبر پختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی صدارت میں جرگے کا اجلاس کل بنوں میں طلب کرلیا گیا ہے، جس کے بعد جرگے کے ارکان میرعلی میں دھرنے پر بیٹھے افراد سے مذاکرات کے لیے روانہ ہوں گے۔
وزیرستان میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کےخلاف وزیرستانیوں کا احتجاجی دھرنا آج بدستور 23 ویں روز بھی جاری ہےـ
شمالی وزیرستان کےتمام داخلی و خارجی راستےاور کاروباری مراکز و بازاریں مکمل بند ہیں،مین سٹریم میڈیا غائب ہے،ایک ہی مطالبہ ھمیں امن دو اور ھم پر مسلط دہشتگردی کا ڈرامہ ختم کرو ـ pic.twitter.com/kxcQTwPf8e— Adil Dawar (@AdilDaur) August 7, 2022
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں بے امنی اور ٹارگٹ کلنگ کےخلاف اتمانزائی امن جرگے کا دھرنا آج بدستور 27 ویں روز بھی جاری ہے۔ شمالی وزیرستان کےتمام داخلی و خارجی راستےاور کاروباری مراکز مکمل بند ہیں۔ جرگے کا مطالبہ ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن قائم کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔