ساہیوال میں 15 سالہ خانہ بدوش لڑکی زیادتی کے بعد قتل، ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 11 اگست 2022
فوٹو: آن لائن

فوٹو: آن لائن

ساہیوال میں پراسرار طور پر اغوا ہونے والی 15 سالہ خانہ بدوش لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ اقرا ایک روز قبل اپنے والدین کے ساتھ قبرستان سے واپس جھگیوں میں آئی تو غائب ہوگئی، اگلے روز مزدور پلی کے قریب سے لڑکی تشویشناک حالت میں ملی جو اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔

ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کا کہنا ہے کہ لڑکی کو نشہ آور چیز کھلا کر قتل کیا گیا، لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بتایا جا سکے گا۔

ڈی پی او ساہیوال کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے نام عدیل اور شانی ہیں جنہیں گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے.

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ساہیوال کے علاقے میں زیادتی کے بعد 15 سالہ لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔