حکومت خوف و دہشت کے سہارے قبولیت حاصل کرنا چاہتی ہے، عمران خان

ویب ڈیسک  جمعرات 11 اگست 2022
واحد حل شفاف اور آزاد انتخابات ہیں، عمران خان (فوٹو فائل)

واحد حل شفاف اور آزاد انتخابات ہیں، عمران خان (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت خوف اور دہشت کے سہارے قبولیت حاصل کرنا چاہتی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی سازش سے مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد قبولیت حاصل کرنے کے لیے میڈیا اور عوام میں خوف اور دہشت کا سہارا لے رہی ہے لیکن یہ صرف ملک کو مزید غیر مستحکم کرنے ہی میں کامیاب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واحد حل شفاف اور آزاد انتخابات ہیں۔

ٹوئٹ میں عمران خان نے شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کی اہلیہ کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ فاشسٹ حکومت کی جانب سے اغوا کیے جانے کا اقدام غیر قانونی ہے۔ اظہار یوسف کی اہلیہ جو خواتین تھانے میں قید ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب کسی کے کوئی بنیادی حقوق نہیں رہے؟۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔