شہباز گل پر میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت نہیں ہوا

ویب ڈیسک  جمعرات 11 اگست 2022
شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوا دی گئی۔ فوٹو : فائل

شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوا دی گئی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا پمز اسپتال میں میڈیکل کروایا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ شہباز گل پر میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق تین رکنی میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا، شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوا دی گئی ہے۔

چوہدری فیصل کی جانب سے شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

اس سے قبل، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار پر پولیس کے ساتھ مزاحمت کرنے پر تھانہ آبپارہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے پولیس کانسٹیبل کی شرٹ پھاڑی اور ایک پولیس کانسٹیبل کا موبائل اور پرس بھی چھین لیا۔ قبل ازیں تھانہ کوہسار کی ٹیم نے ان کے گھر پر چھاپا مارا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔