لاہور کے 40 فیصد ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 11 اگست 2022
25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے والے ایس ایچ اوز بھی تبدیل کیے جارہے ہیں،ذرائع (فوٹو : انٹرںیٹ)

25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے والے ایس ایچ اوز بھی تبدیل کیے جارہے ہیں،ذرائع (فوٹو : انٹرںیٹ)

 لاہور: پنجاب پولیس نے لاہور کے 40 فیصد ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری ہے اور 40 فیصد ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے نئے ایس ایچ اوز کے لیے انٹرویو کرلیے گئے ہیں، 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے والے ایس ایچ اوز بھی تبدیل کیے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔