پاکستان نیوی نے سمندر میں ڈوبنے والی بھارتی کشتی کے نو افراد کو بچالیا

ویب ڈیسک  جمعرات 11 اگست 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: پاکستان نیوی نے کھلے سمندر میں ڈوبنے والی بھارتی کشتی کے لیے امدادی آپریشن کرتے ہوئے دس میں سے نو بھارتی مسافروں کو بچالیا۔

ترجمان نیوی کے مطابق پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں بھارتی کشتی جمنا ساغر کے ڈوبنے کی اطلاع پر بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے کشتی کے دس میں سے 9 افراد کوبچالیا۔

بحریہ کے اہلکاروں نے انہیں بحری جہاز (MT KRUIBEKE) کے ذریعے بچایا اور انہیں محفوظ جگہ منتقل کردیا جب کہ ایک شخص سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا جس کی لاش نکال لی گئی۔

ترجمان بحریہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔