شقی القلب شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے دریائے راوی میں بہا دیے

ویب ڈیسک  جمعرات 11 اگست 2022
فوٹو انٹرنیٹ

فوٹو انٹرنیٹ

فیصل آباد: پنجاب کے علاقے ماموں کانجن میں شوہر نے کردار پر شک کی بنیاد پر بیوی کے ٹکڑے کر کے دریائے راوی میں پھینک دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے علاقے فیصل آباد کی تحصیل ماموں کانجن میں شوہر نے بدچلنی کے شبے میں چاچا کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کیا اور لاش ٹکڑے ٹکڑے کر کے اسے دریائے راوی میں بہا دیا۔

سدلوں کی بھینی کے رہائشی اللہ رکھا دلو کو اپنی بیوی نازیہ کے کردار پر شک تھا، گزشتہ شب ملزم اللہ رکھا نے اپنے چچا بہاولشیر کی مدد سے بیوی کو کلہاڑی سے قتل کرنے کے بعد اسکے ٹکڑے کیے ۔

مقتولہ کے ماموں عمر دراز نے قریبی تھانے میں شک کی بنیاد پر اطلاع دی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کیا اور تفتیش شروع کی تو دونوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے لاش کے ٹکڑے دریا میں بہا دیے۔ پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے لاش کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔