پی ٹی آئی کو ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دینے پر چیف سیکریٹری پنجاب کو قانونی نوٹس

ویب ڈیسک  جمعرات 11 اگست 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ نے ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت دینے پر چیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر لاہور اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب کو قانونی نوٹس ارسال کردیے۔ 

عطا اللہ تارڑ نے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا کہ ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

نوٹس کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی آسٹرو ٹرف اکھاڑ کر اختیارات سے تجاوز کر کے صوبے کے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے،  نیب کے قانون کے تحت یہ سنگین جرائم ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔