عماد اور ملک کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟ کپتان نے وجہ بتا دی

ویب ڈیسک  جمعرات 11 اگست 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے بنائے گئے اسکواڈ کے کھلاڑی شعیب ملک اور عماد وسیم سے اچھی پرفارمنس دکھا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ 2022 کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں عماد وسیم اور شعیب ملک کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی یہ موضوع زیر بحث ہے۔ اس ضمن میں بابراعظم کا کہنا ہے کہ پرفارمنس کی بنیاد بہترین کھلاڑیوں کا چناؤ کرکے اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ نیدرلینڈز کے فوراً بعد ایشیا کپ ہے تو ٹیم میں کوئی تبدیلی کے امکانات نہیں، خوش دل شاہ اور افتخار احمد اسی نمبر پر کھیلیں گے جس پر وہ اچھا پرفارم کرتے آرہے ہیں۔

عماد وسیم کی واپسی کے سوال پر کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کسی کھلاڑی کے دروزے بند نہیں ہوئے لیکن میرے خیال سے محمد نواز زیادہ اچھا کھیل پیش کررہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔