فٹبال ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب کا دن تبدیل

ویب ڈیسک  جمعـء 12 اگست 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) پہلا میچ 20 نومبر کی شام کو کھیلا جائے گا

(فوٹو: ٹوئٹر) پہلا میچ 20 نومبر کی شام کو کھیلا جائے گا

دوحا: فیفا کے زیر انتظام فٹبال ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب کا دن تبدیل کردیا گیا۔

فیفا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فٹبال ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ 20 نومبر کی شام ہوگا۔

فٹبال ورلڈکپ 2022 کا پہلا میچ میزبان ملک قطر اور ایکواڈر کے درمیان ہوگا جبکہ 21 نومبر کی دوپہر کو شیڈول سینیگال اور نیدرلینڈز کا میچ اب شام میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: یوکرین تنازع: فیفا نے روس کو فٹبال ورلڈکپ سے باہر کردیا

واضح رہے کہ 2022 میں کھیلا جانے والا فٹبال ورلڈکپ 92 سالہ تاریخ میں پہلا ہے جو نومبر اور دسمبر میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل 21 ایڈیشن مئی، جون اور جولائی کے آخر میں کھیلے گئے تھے۔

قطر میں کھیلے جارہے فٹبال ورلڈکپ میں اسرائیلی شہریوں کو میچز دیکھنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی شہریوں کو فٹبال ورلڈکپ میچز دیکھنے کیلیے قطر آنے کی اجازت مل گئی

 

یاد رہے کہ قطر کے دو خلیجی عرب ہمسایوں بحرین اور متحدہ عرب امارات نے پونے دو سال قبل اسرائیل کے ساتھ تاریخی معاہدوں پردست خط کیے تھے۔ اس کے برعکس قطر نے ابھی تک اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار نہیں کیے ہیں البتہ ان کے درمیان غیر رسمی روابط وتعلقات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔