شہباز گل کیخلاف کراچی میں درج مقدمہ غیر قانونی قرار دینے کیلیے درخواست

ویب ڈیسک  جمعـء 12 اگست 2022
درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی سندھ، تھانہ کوہسار اور ایس ایچ او کراچی کو فریق بنایا گیا ہے (فوٹو فائل)

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی سندھ، تھانہ کوہسار اور ایس ایچ او کراچی کو فریق بنایا گیا ہے (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کراچی میں درج مقدمہ غیر قانونی قرار دینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اُکسانے کے الزام میں کراچی میں درج مقدمہ  غیر قانونی قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکیل فیصل چودھری، نیاز اللہ نیازی و دیگر  کے ذریعے درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد ، آئی جی سندھ، تھانہ کوہسار اور کراچی کے ایس ایچ او کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ تھانہ میمن گوٹھ کراچی میں درج ایف آئی آر کو غیر قانونی قرار دیا جائے ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک معاملے پر کراچی اور اسلام آباد میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے  جب کہ ایک معاملے پر 2 مقدمے درج کرنا عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ۔ جعلی مقدمے کا مقصد پی ٹی آئی کی پوری قیادت کو نشانہ بنانا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔