یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کا پاکستان سے محبت کا والہانہ اظہار

پاکستان اوریورپی یونین تعلقات کو مزید مضبوط بنارہے ہیں


ویب ڈیسک August 12, 2022
ڈاکٹر رینا کیونکا نے گزشتہ دنوں وزیرِ اعظم پاکستان سے ملاقات کی تھی(اسکرین شاٹ)

VATICAN CITY: یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے جشنِ آزادی کے موقع پرانوکھے انداز میں پاکستان سے محبت کا اظہار کر دیا۔

پاکستان میں یورپی یونین کی جانب سے تعینات کردہ سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے جشن آزادی کے موقع پر مناسبت سے پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کااظہار کر دکھایا۔

سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے75 ویں یوم آزادی پر شہنائی پر قومی ترانہ بجاکر پاکستان سے اپنی محبت کااظہار کیا، ڈاکٹر رینا نے اس موقع پر سبز اور ہرے رنگ کا لباس بھی زیب تن کر رکھا ہے۔


یورپی یونین پاکستان کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پر یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی شہنائی بجانے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کو بےحد سراہا جا رہا ہے۔

یہ اس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستان اوریورپی یونین تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں اور جشن آزادی جیسے خوشی کے لمحات میں پاکستان کے ساتھ بھرپور جشن منا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں