فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کا عمران خان کو خط، اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 اگست 2022
ایف آئی اے انکوائری ٹیم نے عمران خان سے مقامی کمپنیز و انٹرنیشنل فرمز کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں

ایف آئی اے انکوائری ٹیم نے عمران خان سے مقامی کمپنیز و انٹرنیشنل فرمز کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں

 اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کردیا۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ایف آئی اے انکوائری ٹیم کی جانب سے یہ خط لکھا گیا ہے جس میں چیرمین پی ٹی آئی سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات و اسٹیٹ مینٹس طلب کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے عمران خان کو مطلوبہ ریکارڈ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اکاؤنٹس سے نکلوائی گئی رقوم کا ریکارڈ جمع کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

ذرائع کے مطابق خط میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مقامی کمپنیز و انٹرنیشنل فرمز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، جبکہ عمران خان کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے فارم کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات شروع، مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل

ایف آئی اے حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے لیے تشکیل دہ گئی انکوائری ٹیم نے عمران خان کو خط ارسال کرکے تفصیلات طلب کی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔