عمران خان نے پشاور اور کراچی سے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 13 اگست 2022
مستعفی رکن اسمبلی حاجی شوکت علی نے بطور کورنگ امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے

مستعفی رکن اسمبلی حاجی شوکت علی نے بطور کورنگ امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے این اے 31 پشاور اور این اے246 کراچی سے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پشاور میں کاغذات نامزدگی سابق ایم این اے شوکت علی ،صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش، ایم این اے ناصر موسی زئی ،ایم پی اے پیرفداایڈوکیٹ اور سابق ضلعی ناظم محمدعاصم خان نے جمع کرائے ۔

پی ٹی آئی کے ورکر بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جو عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے جلوس کی شکل میں الیکشن کمیشن پشاور کے دفتر پہنچے ۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی نے کہا کہ پشاور کے شہریوں کے لیے فخر کی بات ہے کہ ان کے حلقہ سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان خود الیکشن کررہے ہیں۔

کراچی میں سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پارٹی چیٸرمین کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کراٸے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔