وزیراعظم آج رات قوم سے خطاب کریں گے

 ہفتہ 13 اگست 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

وزیراطلاعات و نشریات مریم اونگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف رات کو قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراطلاعات و نشریات نے بتایا کہ وزیراعظم کا خطاب رات 9 بج کر 15 منٹ پر قومی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے خطاب کی تیاریاں شروع کردی گئیں اور اس سلسلے میں قومی ٹی وی کی تکنیکی ٹیم و دیگر عملہ وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔