- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تیز
کراچی: شہر میں کے الیکٹرک کی جانب سے دن اور رات کے اوقات میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔
صفورا اور قائد آباد میں بجلی کی عدم فراہمی پر مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا جس کے باعث شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین نے کہا کہ شہر میں اگر کوئی کام پابندی اور ایمانداری سے کیا جا رہا ہے تو وہ کے الیکٹرک کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہے، کے الیکٹرک نے دن اور رات کا سکھ اور چین چھین لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دن کی لوڈشیڈنگ کسی نہ کسی صورت برداشت ہو جاتی ہے رات کی جانے لوڈشیڈنگ نے عاجز کر دیا ہے اور مجال ہے کہ ہمارے حکمرانوں اور نیپرا کے حکام کو ہوش آجائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ریکارڈ چیک کیا جائے تو مئی کے مہینے سے شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ تاحال جاری ہے جبکہ ان مہینوں کے آنے والے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز بھی لگ کر آ رہے ہیں۔
دریں اثنا قائد آباد قذافی پل منزل پمپ کی جانب علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کے دونوں ٹریک بند کر دیئے جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔