ملک دشمن عناصر یوم آزادی پر دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان

عوام صوبے بھر میں آزادی کی تقریبات بھرپور طریقے سے منائیں گے، عبدالقدوس بزنجو


ویب ڈیسک August 13, 2022
عبدالقدوس بزنجو۔ : فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر یومِ آزادی کے موقع پر دہشت گردی کے ذریعے صوبے میں اپنی موجودگی ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی آئی جی بلوچستان سے ملاقات ہوئی، جس میں یوم آزادی کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پولیس سربراہ نے عبدالقدوس بزنجو کو بریفنگ بھی دی۔

آئی جی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد عناصر معصوم غریب اور بے گناہ افراد کو یوم آزادی پر ٹارگٹ کر کے اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرکے اپنی موجودگی ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر سازش کو عوام کی حمایت سے ناکام بنائیں گے، ہماری سیکورٹی فورسز ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، عوام صوبے بھر میں آزادی کی تقریبات بھرپور طریقے سے منانے کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے