- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
وزیراعلیٰ سندھ اور قائم گورنر کی مزار قائد پر حاضری
کراچی: پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور قائم گورنر آغا سراج درانی نے مزار قائد پر حاضری دی اور پرچم کُشائی کی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ہمراہ کابینہ اراکین اور اعلیٰ حکام موجود تھے، آغا سراج درانی اور مراد علی شاہ نے فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ گورنر اور وزیراعلیٰ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔
مزارِ قائد پر پاک نیوی کے بینڈ کی جانب سے قومی ترانے کی دُھن بجائی گئی۔
قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کی۔ قائم مقام گورنر نے کہا کہ وطنِ عزیز کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے ان گنت قربانیاں دیں، ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں ایک آزاد ریاست سے نوازا۔
آغاز سراج دُرانی نے کہا کہ ہمیں 75برسوں کے تجربات کی روشنی میں ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے یکجا ہو کر کام کرنا ہوگا، ہمیں بانیانِ پاکستان کے افکار پر عمل پیرا ہوکر متحد قوم کی حیثیت سے انتھک محنت کرنا ہوگی جبکہ ہمیں قومی مقاصد کے حصول کے لیے اتحاد، ہم آہنگی اور مکمل یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، آج کے دن میں کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کل لاہور کے پی ٹی آئی جلسے کے لیے پاکستان کا جھنڈا اتارا گیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، عمران نیازی ملک کی محبت بھول کر اپنے اقتدار کے حصول کے لیے ہر روایت بھول گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔