یوم آزادی پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی

ویب ڈیسک  اتوار 14 اگست 2022
فوٹو : ٹویٹر

فوٹو : ٹویٹر

 اسلام آباد: پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا، یوم آزادی پر توپوں کی سلامی دی گئی۔

ملک بھر یوم آزادی کی گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہے، آج دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر جی ایچ کیو اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ ریاست آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔