دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید

ویب ڈیسک  اتوار 14 اگست 2022
شہید ہونے والے 30 سالہ سپاہی ساجد علی اور 32 سالہ سپاہی عدنان ممتاز کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، آئی ایس پی آر (فائل : فوٹو)

شہید ہونے والے 30 سالہ سپاہی ساجد علی اور 32 سالہ سپاہی عدنان ممتاز کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، آئی ایس پی آر (فائل : فوٹو)

دیر / کوٹلی: خیبر پختون خوا کے شہر دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کے دو اہل کار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختون خوا کے شہر دیر کے علاقے باروال میں گزشتہ روز دھماکا ہوا جس کے سببب سیکیورٹی فورسز کے دو جوان شہید ہوگئے۔ شہدا میں 30 سالہ سپاہی ساجد علی اور 32 سالہ سپاہی عدنان ممتاز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ دونوں شہدا کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

دریں اثنا کوٹلی میں سپاہی ساجد علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔  شہید ساجد علاقہ گوئی بٹالی سے تھا جو ایل او سی کا رہنے والا تھا۔ اس کی 8 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

شہید کی نماز جنازہ آج اتوار کو دن ایک بجے گوئی سہنی پنیالی کے مقام پر ادا کی گئی بعدازاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں کمانڈنگ آفیسر جندروٹ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور شہید سپاہی کو پاک فوج کے دستے نے سلامی دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔