اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر دوران تقریب فائرنگ

ویب ڈیسک  اتوار 14 اگست 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ملازم نے کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف جامعہ میں تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کردی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب کے اختتام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تقریب جامعہ کی سینٹرل لائبریری کے سامنے ہو رہی تھی۔ فائرنگ یو نیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے ڈیلی ویجر ملازم نے کی جسے کئی ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر کی گئی تھی تاہم وہ محفوظ رہے، ملازمین اور طلبا نے فائرنگ کر نے والے یو نیورسٹی ملازم کو قابو کرلیا، ملزم نے پسٹل سے چار فائر کیے جو عمارت کی چھت پر لگے۔

فائرنگ یو نیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے ڈیلی ویجر ملازم نے کی جسے کئی ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی۔

پولیس نے موقع سے اسلحہ سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔