امریکا میں خاتون مسافر پر ایئرلائن عملے کے تشدد کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 14 اگست 2022
اسپرٹ ایئرلائنز  نے اپنے اہلکار کو معطل کردیا، فوٹو: ویڈیو گریب

اسپرٹ ایئرلائنز نے اپنے اہلکار کو معطل کردیا، فوٹو: ویڈیو گریب

  واشنگٹن: امریکی فضائی کمپنی اسپرٹ ایئرلائنز کے عملے کے ایک رکن نے خاتون مسافر پر نہ صرف نسل پرستانہ الفاظ کسے بلکہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایئرلائنز نے خاتون مسافر کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر اپنے اہلکار کو معطل کردیا۔ اسپرٹ ایئرلائنز نے اپنے بیان میں کہا کہ کسمٹرز کے ساتھ بدتمیزی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔

یہ واقعہ چند دن قبل کا ہے جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈلاس فورٹ ورتھ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اسپرٹ ایئرلائنز کا اہلکار خاتون مسافر سے الجھ رہا ہے۔ اہلکار نے خاتون کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور نسل پرستانہ جملے کسے۔

اس دوران دیگر مسافر بھی آگئے لیکن اہلکار باز نہ آیا اور خاتون سے بحث کرتا رہا جس پر ایک اور مسافر درمیان آیا اور کہا کہ خاتون سے لڑنے کے بجائے مجھ سے لڑو۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔