چڑیا گھر کا سب سے عمر رسیدہ پینگوئن لومڑی نے مار ڈالا

ایڈنبرا چڑیا گھر مسز وولووز کی حدود میں لومڑی داخل ہوئی اور اسے شکار کرلیا


ویب ڈیسک August 15, 2022
مسز وولووز نامی مادہ پینگوئن جسے ایک لومڑی نے مارڈالا ہے۔ فوٹو: دی گارجیئن

MUMBAI: ایڈنبرا کے چڑیا گھر کی سب سے عمر رسیدہ مادہ پینگوئن کو لومڑی نے شکار کرلیا جس کے بعد وہاں کا عملہ شدید اداس ہے۔

مسز وولووز نامی پینگوئن کی عمر 35 برس تھی اور اچانک اس کی حدود میں ایک جگہ کھلی رہنے سے بھوکی لومڑی وہاں پہنچی اور اس نے بہت آسانی سے پینگوئن کو مار ڈالا ہے، تاہم دیگر پینگوئن خیریت سے ہیں۔

ایڈنبرا چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اپنے ٹویٹ میں پینگوئن کی موت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جاتا تھا لیکن پھر بھی بعض خطرات موجود رہتے ہیں اور انہی کی وجہ سے ایسا ہوا۔ اب پینگوئن کی حدود مزید محفوظ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس چڑیا گھر میں یورپ کا سب سے بڑا پینگوئن گھر ہے جسے 'پینگوئن راک' کا نام دیا گیا ہے۔ یہاں تین اقسام کی 100 پینگوئن موجود ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق وہ مادہ پینگوئن کو فراموش نہیں کرسکتے جو بہت سرگرم تھی اور اپنا ایک خاص مزاج بھی رکھتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں