خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم

ویب ڈیسک  پير 15 اگست 2022
حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ واپس لے لیا:فوٹو:فائل

حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ واپس لے لیا:فوٹو:فائل

 پشاور: خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 31 اگست تک اسکول بند رکھنے کا اعلامیہ واپس لینے کے بعد میدانی علاقوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھل گئے۔

اس سے قبل صوبائی حکومت نے گرمی کے باعث اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کرتے ہوئے اسکول 15 اگست کے بجائے یکم ستمبر کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ موسم بہتر ہونے پرکے پی حکومت نے اعلامیہ واپس لیتے ہوئے اسکول کھولنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔