بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 200 تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک  منگل 16 اگست 2022
تحصیل لونی میں سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہوگیا:فوٹو:فائل

تحصیل لونی میں سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہوگیا:فوٹو:فائل

 کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 200 تک پہنچ گئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 19 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا۔

موسٰی خیل کے علاقے میں 10 افراد  اورقلعہ عبداللہ میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی۔تحصیل لونی میں گزشتہ روز بارش کے بعد سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہوگیا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے پوری رات کھلے آسمان تلے گزاری۔

مزید پڑھیں: پاک ایران ریلوے ٹریک 11 روز بعد بحال

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے ٹرانسپورٹرز سے کہا ہے کہ  موسمی حالات کے پیش نظر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرسفر کرنے سے گریز کریں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مرنے والوں میں بچے، خواتین بھی شامل ہیں جبکہ چوتھے اسپیل کی وجہ سے صوبے میں مزید تباہی بھی ہوئی جس کے باعث ہزاروں مکین متاثر ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔