باجوڑ میں بم دھماکا، تحصیل ناظم سمیت 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک  پير 15 اگست 2022
بم دھماکے  سے تحصیل ناظم کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا:فوٹو:سوشل میڈیا

بم دھماکے سے تحصیل ناظم کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا:فوٹو:سوشل میڈیا

پشاور: باجوڑ کی تحصیل سالار زئی میں بم دھماکے میں تحصیل ناظم سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل سالار زئی کے علاقے چیناران میں بم دھماکے میں تحصیل نانظم خار حاجی سید بادشاہ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا تحصیل ناظم کی گاڑی قریب کیا گیا جس سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔