ایک تھا ٹائیگر کے ’دس سال‘ مکمل ہونے پر سلمان خان کا بڑا اعلان

ویب ڈیسک  پير 15 اگست 2022
ایک تھا ٹائیگر کا سیکوئل اگلے سال عیدالفطرپر ریلیز کیا جائے گا(اسکرین شاٹ)

ایک تھا ٹائیگر کا سیکوئل اگلے سال عیدالفطرپر ریلیز کیا جائے گا(اسکرین شاٹ)

ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان اور کوئین کترینہ کیف نے فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے 10 سال مکمل ہونے پر بڑا اعلان کردیا ہے۔

سلو میاں کی ایکشن فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار کیونکہ ٹائیگر کی ایک مرتبہ پھر سنیما گھروں میں واپسی ہونے والی ہے، سلمان خان نے ایک تھا ٹائیگر 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی  فلم’ایک تھا ٹائیگر 3‘ سال 2023 میں 23 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


یاد رہے کہ ایک تھا ٹائیگر میں سلمان خان کوبھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ جب کہ کترینہ کیف پاکستانی ایجنٹ کا کردار نبھاتے دکھایا گیا تھا جبکہ فلم کےدوسرے حصے میں دکھایا گیا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کی اصلیت معلوم ہونے کے باوجود خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں تاہم اس مرتبہ کہانی اس سے مختلف دکھائی جائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔